اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلام آباد میں اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران کے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی رہنماؤں سے سرحدوں پر مشترکہ منڈیوں کے قیام کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور تھران پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے اور دونوں میں مختلف شعبوں میں بے پناہ گنجائیشیں موجود ہیں۔ اس موقع پر پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مضبوط و دوستانہ تعلقات کے قیام کے خواہاں ہیں۔ چوہدری ثنار نے کہا کہ پاکستان اور ایران دونوں ممالک کے عوام مثالی تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معلومات کے تبادلے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان ہاٹ لائن کے قیام پر اتفاق کیا گیا اور اس حوالے سے آئندہ ایک دو روز میں مشترکہ کمیشن تشکیل دیا جائےگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲